انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dollar
Dollar Prices

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں3پیسے کمی، قیمت فروخت میں 3 پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں3 پیسے کمی، قیمت فروخت میں 3 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.88 روپے سے کم ہوکر155.85روپے اور قیمت فروخت 155.92 روپے سے بڑھ کر155.95 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :تھری ڈی پرنٹنگ میں ماہر امریکی باپ بیٹا 4 لاکھ ڈالر کی لگژری کار بنانے میں کامیاب

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.70 روپے سے کم ہوکر155.50 روپے اور قیمت فروخت 156.20 روپے سے کم ہو کر156.00 روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں20 پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں80 پیسے کا اضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں20 پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں 60 پیسے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 173.00 روپے سے گھٹ کر 173.00 روپے اور قیمت فروخت 174.20 روپے سے بڑھ کر 175.00 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 201.00 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے اور قیمت فروخت202.20 روپے سے بڑھ کر202.80 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5 پیسے، قیمت فروخت میں 10 پیسے اور یو اے ای درہم کی قیمت میں بھی 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.35 روپے سے بڑھ کر 41.40 روپے اور قیمت فروخت 41.60 روپے سے بڑھ کر 41.70 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.30 روپے سے بڑھ کر42.40 روپے اور قیمت فروخت 42.60 روپے سے بڑھ کر42.70 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم سے امریکی وزیرتجارت کی ملاقات،تجارتی معاہدے کی پیشکش

منگل کو چینی یوآن کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 22.20 روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت 23.30 روپے سے گھٹ کر 23.20 روپے ہوگئی۔

Related Posts