ریئر ایڈمرل زاہد الیاس پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی تعینات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
zahid ilyas
ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے بطور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی

کراچی: ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو پاک بحریہ کا کمانڈر کراچی مقرر کر دیا گیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے چارج لیا۔

آج پی این ایس بہادر کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے کمانڈر کراچی کا چارج لیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان نیوی کی آپریشنل جنگی مشق رباط جاری، میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمانڈ سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام تربیتی یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔

قبل ازیں زاہد الیاس کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج اور کمانڈر سینٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ چارج سنبھالنے کے بعد رئیر ایڈمرل زاہد الیاس نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔