پاکستان نیوی کی آپریشنل جنگی مشق رباط جاری، میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نیوی کی آپریشنل جنگی مشق رباط جاری،ترجمان پاک بحریہ
پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جنگی مشق رباط جاری ہے، مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جنگی مشق رباط جاری ہے، مشق کے دوران بحری جنگی جہاز اور ایئر کرافٹ سے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے جس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ائیر فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔

 جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا –

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےجنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ 

 نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Related Posts