پاکستان میں بدترین مہنگائی کیوں ہے، اصل وجہ اب سامنے آگئی۔
سابق ایم ڈی پیپکو و ماہر توانائی طاہر بشارت چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں جاری بدترین مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم ڈی پیپکو نے کہا کہ مہنگی ترین بجلی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا اور ملک میں مہنگائی کی اصل جڑ مہنگی ترین بجلی ہے۔
طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کے بدترین معاہدے ہیں، ہمیں فکسڈ چارجز اور دیگر ٹیکسز کوختم کرنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








