کھیل کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا زیادتی، ماڈل بدلنے کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کھیل کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا زیادتی ہے جبکہ دیگر کھیلوں کو اپنا ماڈل بدلنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خطاب کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے دور سے گزری، میں واحد انسان تھا جس کی توجہ اس جانب نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

رونالڈو کا مقابلہ کرنے کیلئے میسی سعودی عرب جائیں گے

خطاب کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے کی طرف نہ جانے کی وجہ مجھے تعلیم سے ملنے والی اچھے برے کی پہچان تھی۔ پہلے ہی دن میں نے کہہ دیا تھا کہ ٹیم کی جو پرفارمنس ہو، وہ میری ہوگی۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ پورے پاکستان سے 100 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ان 100 بچوں کو بہترین کوچ اور تعلیم مفت دینے کے انتظامات کیے۔ پی جے ایل (پاکستان جونیئر لیگ) بھی منعقد کروائی۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین نے کہا کہ سرفراز ہمیشہ سے ٹی کا حصہ تھے تاہم 16 لڑکوں میں سے فائنل ٹیم کوچ اور کپتان منتخب کرتے ہیں۔ نئی حکومت فرسودہ آئین لائی۔ نیا آئین ہٹایا گیا۔ جب تک اس پراپرٹی میں پیسے نہیں ہوں گے، ہاکی اور فٹبال میں بہتری نہیں آئے گی۔

 

Related Posts