راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں آج ہونے والی بارش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترنول اور سیکٹر ایچ 13 میں سڑکوں پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارش یا شدید گرمی؟  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

دونوں شہروں میں بارش کا پانی رہائشی علاقوں کے گھروں اور دفاتر میں داخل ہوگیا۔ 26 نمبر چونگی موٹر وے پر پانی بھرنے سے 3 گاڑیاں ڈوب گئیں۔محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج طلب کر لی گئی۔

پاک فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو عملہ بھی نالہ لئی پر گوالمنڈی کے مقام پر موجود ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اب تک 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

Related Posts