جب نوازشریف جب بیمارہوتےہیں باہرکے دروازےکھل جاتےہیں،وزیرریلوے شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shiekh rasheed
shiekh rasheed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے، جب بھی ان کی صحت خراب ہوتی ہے تو باہرکے لیے دروازے کھل جاتے ہیں، آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن وہ روتا نہیں کہ میں مر گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کی بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے خود وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ پاکستان میں جو علاج میسر ہے نواز شریف کو فراہم کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا جان چھڑاؤ ان کو جانے دو لیکن عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ عدالت کے فیصلے پر پہرہ دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کاعلاج اگرپاکستان میں ہے تو پھر کوئی ڈیل نہیں ہورہی، نوازشریف کنجوس ہیں،اصل مسئلہ ان کےخاندان کا ہے کہ وہ کیسے نکلتا ہے؟۔

شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف سے زیادہ بیمار اور بڑا کھلاڑی آصف زرداری ہے،اسی لیے ڈھیل بھی اسی کیلئے ہے، آصف زرداری بانٹ کر کھاتے ہیں اور وہ کچھ نہ کچھ ضرور دے گا لیکن کنجوس خاندان ایک روپیہ بھی نہیں دے گا کیونکہ نواز شریف اکیلا کھاتا ہے۔

آزادی مارچ سے متعلق انھوں نےکہا کہ نہ تو ابھی دھرنےکا فیصلہ ہوا ہےاور نہ ہی اجازت دینے یا روکنے کا،البتہ آگ دونوں طرف ہے اور برابر لگی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایات کےمطابق آزادی مارچ کوسہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن زندگی کابڑا فیصلہ کرنےجارہے ہیں، ان سے متعلق فیصلہ 10 نومبر تک ہوجائے گا، پاکستان کا میڈیا آزادی مارچ کو جو وقت دے رہا ہے وہ کشمیرکی جدوجہد کو ملنا چاہیے تھا۔

Related Posts