رفیق قریشی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رفیق قریشی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی تعینات
رفیق قریشی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی تعینات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 3 ہفتوں کی تاخیر کے بعد محمد رفیق قریشی کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مستقل منیجنگ ڈائریکٹر یا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کی تعیناتی تک محمد رفیق قریشی ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 55ویں برسی 

رفیق قریشی اپنے عہدے کا چارج عید الاضحیٰ کے پہلے روز سنبھالیں گے۔ عید کی ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے نمٹنے کیلئے رفیق قریشی نے کل ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

نو تعینات قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کی جانب سے تمام اعلیٰ افسران کو کل ایم ڈی سیکریٹریٹ طلب کیا گیا ہے تاکہ کراچی میں بارش سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

رفیق قریشی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو کے ڈبلیو ایس بی کی جانب سے بہتر سہولیات فراہم کرنا اوّلین ترجیح میں شامل ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے دوران حادثات میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 حکومت سندھ کی جانب سے وولڈ بینک کے منصوبے  کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کو جاری رکھنے کیلئے واٹر بورڈ کا مستقل ایم ڈی تعینات کرنے کیلئے نجی کمپنی کے ذریعے اسامی مشتہر کر کے فائنل رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے جس کے بعد جلد مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کی جائے گی ۔

Related Posts