پیٹرول 30 روپے، ڈیزل 26 روپے مہنگا! شہباز حکومت نے 5 روز میں عوام کی کمر توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا۔ فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں مرتبہ اضافہ ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 ستمبر سے 14 ستمبر 2026 تک ہوگا۔

حکومت کے حالیہ پانچ روزہ اضافوں کو دیکھا جائے تو اس دوران پیٹرول مجموعی طور پر 29 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 25 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے حکومت کے مقررہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تازہ ردوبدل کیا ہے۔

نئے فیصلے کے بعد پیٹرول کی قیمت 370 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے سے بڑھا کر 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

Related Posts