عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگیا! فی بیرل قیمت 100 ڈالر کی سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور اہم سمندری راستوں پر بڑھتے ہوئے حملوں نے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہی صورتحال رواں ہفتے تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 9 فیصد سے زائد اضافے کا سبب بنی جبکہ امریکا میں ڈیزل کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز برینٹ خام تیل کی قیمت 2.46 ڈالر یا 2.29 فیصد کمی کے بعد 105.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 2.44 ڈالر یعنی 2.38 فیصد کمی کے ساتھ 100.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

جمعہ کے ابتدائی کاروباری سیشن میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتیں مئی کے وسط کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی برقرار نہ رہ سکی اور دونوں بینچ مارکس کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

Related Posts