کوئٹہ، تندور مالکان نے 240 گرام والی روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں تندور مالکان نے 240 گرام والی روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کردی اور ساتھ ہی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا۔

کوئٹہ کے تندور مالک کی طرف سے بڑھتی ہوئے مہنگائی کے باعث روٹی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔ تندور مالکان کے مطابق روٹی کی قیمتوں میں آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس بلاک کردیے

تندور مالکان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں آٹے سمیت دیگر اخراجات کی وجہ سے روٹی کی وزن میں کمی کی گئی۔ دکان کے کرایہ سمیت بھاری بھرکم بجلی بلز کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ چند ہفتے پہلے حکومت کی طرف سے ذخیرہ اندوزں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ اس سے آٹے، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہوئی تھیں لیکن حقیقی ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا تھا۔

Related Posts