اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس بلاک کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل اور غزہ کی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حماس نے فلسطینی عوام کی مدد کیلئے سوشل میڈیا پر چندا اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی، انہوں نے کرپٹو کرنسی میں عطیات طلب کیں۔

اسرائیلی سائبر یونٹ نے برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بارکلیز کا ایک بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا، جس کا ذکر حماس کی جانب سے عطیات کے لیے شائع کردہ تفصیلات میں کیا گیا تھا۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل کی توجہ اُن چینلز کو ختم کرنے پر مرکوز ہے جن کے ذریعے حماس کو مالی مدد ملتی ہے اور اس میں وہ کرپٹو ایکسچینج بائنانس سے بھی تعاون حاصل کررہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانگ کانگ میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام لگایا گیا۔

ہانگ کانگ کے حکام کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے لگے، اس سلسلے میں انہوں نے کمپنی کے کچھ ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا۔

 تفتیش کے دوران حکام کو معلوم ہوا کہ جے پیکس نے خود کو آسٹریلوی لائسنس یافتہ کاروبار کے طور پر متعارف کرایا تھا لیکن پھر یہ انکشاف ہوا کہ یہ ایکسچینج نارتھ سڈنی میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رجسٹرڈ ہے۔

Related Posts