پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

education committee calls meeting on Friday
schools

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دی گئیں۔

یکم جون سے 13 اگست تک اسکولز صبح 7 سے 11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے ۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد اسکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔

کورونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن اسکول کھول کر دسویں کلاس سمیت تمام اسٹوڈنٹس کو نئی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جائے گا، مزید برآں نویں اور چھٹی کلاس سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی اسی دن ہوں گے۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں مزید256افراد گرفتار

نویں کلاس کے باقی ماندہ چھ پیپر 2 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے ، 12 جون کو دسویں کے پریکٹیکل شروع ہونے کے امکانات ہیں،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو متوقع ہیں۔

نرسری سے ساتویں تک تمام کلا سز کے اسٹوڈنٹس پاس کر دئے گئے ہیں،8 ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناونس ہوگا۔فرسٹ ائیر اور تھرڈ ائیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے ۔

Related Posts