پنجاب کےمحکمہ انسدادبدعنوانی نے108ارب روپےکی ریکوری کی ،عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Usman-Buzdar
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیرکاکوئی جوازنہیں بنتا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد کرپشن کےخاتمے اور بے لاگ احتساب کے نعرے پر رکھی گئی ہے ، پنجاب اینٹی کرپشن نے پچھلے ایک سال میں 108 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ انسداد کرپشن کی کارکردگی کے حوالے سے ایک پمفلٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگست 19-2018 کے درمیانی عرصے میں مجموعی طور پر کرپشن سے متعلق 27 ہزار 127 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 26 ہزار 588 شکایات دور کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کے خلاف کم از کم 5 ہزار 410 انکوائری کی گئیں اور8 ہزار 726 شکایات پر فیصلے جاری ہوئے،  اے سی ای نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 5 ہزار 410 مقدمات دائر کیے اور 2 ہزار 14 فیصلے جاری ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ محکمہ انسداد کرپشن کی جانب سے 1 ہزار 19 چالان جاری کیے، 280 چھاپے مارے گئے اور 1 ہزار 821 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، گزشتہ ایک برس میں اے سی ای نے مفرور 40 مشتبہ افراد اور 257 ملزمان کو حراست میں لیا۔

واضح رہے کہ آج پنجاب حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق پنجاب حکومت نے تنخواہوں کے علاوہ دیگر اہم مراعات میں 60 فیصد کمی کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کے سیکیورٹی اخراجات پر سابقہ حکومت کی نسبت 66 فیصد کم خرچ ہوئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری رہائشگاہوں کی سیکیورٹی پر 55 کروڑ روپے کی کمی کی گئی۔ تحائف اور مہمانداری کی مد میں 8 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 50 فیصد تک کمی کی گئی۔

Related Posts