گورنر سندھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا، تحریکِ انصاف کا اظہارِ مسرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا، تحریکِ انصاف کا اظہارِ مسرت
گورنر سندھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا، تحریکِ انصاف کا اظہارِ مسرت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا جس پر  پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے آج اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج وصول کیے جس میں مجھے بتایا گیا کہ میں اب کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگیا ہوں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  اور دُعا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جلد اپنے خون کا پلازمہ ان لوگوں کو عطیہ کروں گا جن کو اس کی ضرورت ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ خبر سن کر بے حد خوشی ہوئی۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جس کے باعث انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں گورنر سندھ کی شخصی طاقت سے متاثر ہوا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف حفاظت فرمائے اور ہم سب کو اس کے مقابلے کی طاقت دے۔ 

Related Posts