عمران خان ہر شعبے میں ایکسپوز ہوچکے ،جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے،قمر زمان کائرہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ
وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہر شعبے میں ایکسپوز ہوچکے ،جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے۔

کوئی ڈیل، رعایت یا فارمولا لے کر اے پی سی میں نہیں جائینگے،عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو بھی عدالتوں میں ،عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تو سلیکٹرز بھی موجودہ حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں مزید بحران آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کے لئے دس ہزار مربع کلومیٹر رقبہ چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ ہر شعبے میں ایکسپوز ہوچکے ہیں ،اب سب سے جان چھڑانا ضروری ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ عمران خان اور سابق چیف جسٹس نے جو ڈیم ڈرامہ رچایا اس سے کتنے پیسے ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو بھی عدالتوں میں اور عوام کی عدالت میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں :مریم نواز نےجمعیت علما اسلام کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ڈیل، رعایت یا فارمولا لے کر اے پی سی میں نہیں جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کے نجی معالج کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

رہنماء پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران ایک غریب مریض بھی پہنچ گیا اور اس نے اپنی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ سیب بھی قمر زمان کائرہ کو پیش کئے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اس غریب آدمی کی آواز کون سنے گا؟ ،آپ کا ہیلتھ کارڈ کہاں ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب سے علاج کی سہولت تک چھین لی ہے۔

اس موقع پر رہنماء پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت چھ ماہ مزید رہی تو ملک کو کوئی بھی سنبھال نہیں سکے گا۔

Related Posts