پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan babar awan
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی ہے جس میں فارن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق قانونی اور آئینی نکات پر بریفنگ دی۔

بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں سارا مالی حساب کتاب جمع کروا چکی، پارٹی کے کھاتوں کا مسلسل آڈٹ بھی کروایا جاتا رہا ہے، جو وزیراعظم اپنے خرچہ پر گھر میں رہتا ہے اسے بیرونی فنڈنگ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ کی ضرورت فالودے والے جعلی اکاونٹس رکھنے والوں کی تھی، اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے خود منی لانڈرنگ کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت اور معیشت پٹڑی کے دونوں پیے مستحکم ہو رہے ہیں، دونوں جماعتوں نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔

اس سے قبل 22 نومبر کو بھی  وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی جس میں الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ، الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال

Related Posts