تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی نظربندی کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی نظربندی کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی نظربندی کے بعد ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسانی حقوق کی سابق وزیر اور پارٹی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کیا۔

ویڈیو پیغام میں فرخ حبیب نے پنجاب پولیس کے ایکٹ کی مذمت کی اور پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں۔

اس سے قبل شیریں مزاری کو پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں جائیداد کے مقدمہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر کو ”مرد پولیس افسران نے مارا پیٹا اور لے گئے”۔ 

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے انسانی حقوق کی سابق وزیر کی گرفتاری شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی رات 8 بجے لاہور کے لبرٹی چوک پر احتجاج کرے گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

سابق وزیر قانون بابر اعوان نے شیریں مزاری کو حراست میں لینے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

Related Posts