شیریں مزاری سے بدسلوکی نہیں ہوئی، خواتین پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سی سی ٹی وی فوٹیج نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کی جانب سے دیئے گئے بیان کو بے نقاب کردیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ان کی والدہ کو گرفتار کیا بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی کرپشن کے ایک پرانے کیس میں گرفتاری کے فوری بعد ان کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ نہ صرف مرد پولیس اہلکاروں نے ان کی والدہ کو گرفتار کیا بلکہ ن کے ساتھ بدسلوکی کی۔

کچھ دیر بعد جب مختلف ٹی وی چینلز پر سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہوئی تو ان سی سی ٹی وی فوٹیج نے زینب مزاری کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد نہیں بلکہ خواتین پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر کے باعزت طریقے سے لے جا رہے ہیں۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے بدسلوکی کہا جا سکتا ہے۔