اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان کے واٹس ایپ صارفین کو میلویئرسے بچنے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) کی ہدایات پر عمل کرنے مشورہ دے دیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین کو موبائل فون کے آپریٹنگ سسٹم اور واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھی کہ واٹس ایپ کو ہیک کرنے والا میل ویئر پھیلا ہوا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے ضروری ہدایت جاری کرنے کے لئے پی ٹی اے کو احکامات جاری کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم کے صارفین اب ایک بٹن سے میڈیا کنٹرول کرسکیں گے
خیال رہے واٹس ایپ آئے روز ہیکرز کے نشانے پر رہتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے کمپنی حفاظتی اقدامات اٹھاتی رہتی ہے۔انٹرنیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے صارفین کی معلومات کو چرا کر بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہےاوریہ بہت بڑے کاروبار کی شکل اختیارکرچکا ہےجس کے لیے ہیکرز نت نئے حربے دریافت کرتے رہتے ہیں۔
پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کو ہیک کرنے کےلیے پاکستان میں نیا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ہیکرز صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن حکام کہہ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اعلیٰ پاکستانی حکام کی اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی کا انکشاف