دعا زہرا کیس، ماہر نفسیات کا شہلا رضا پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کی لاہور جاکر پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ماہر نفسیات نے کہا ہے کہ انہیں شہلا رضا کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کم عمر بچی کی لاہورجاکرپسند کی شادی سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

دوران سماعت لڑکی کا معائنہ کرنے والی ماہر نفسیات فاطمہ ریاض نے اپنی سر بمہر رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

فاطمہ ریاض نے عدالت کے روبرو کہا کہ مجھے لڑکی کا معائنہ کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن مجھے صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

 فاطمہ ریاض نے کہا کہ شہلا رضا نے پہلے لڑکی کے والد کے ذریعے 5 ہزار روپے دیئے ، لڑکی کے والدین کے گھر پر چائے میں مجھے نشہ آور چیز ملا کر دی گئی، جس کی لیباریٹری ٹیسٹ میں تصدیق بھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب شہلا رضا نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر فاطمہ ریاض کو نہیں جانتیں، ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Related Posts