اسٹاک مارکیٹ میں 169 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 169 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک میں جاری سیاسی بحران اور بد ترین معاشی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی چھائی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس 0.42 فیصد گر کر ہفتے کے اختتام پر 39,700 کی سطح سے نیچے چلا گیا۔

آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس نے سیشن کو ریڈ زون میں بند کیا، KSE-100انڈیکس 169.13 پوائنٹس (0.42% DoD) کھو کر 39,669.20 پر بند ہوا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر، بینچ مارک انڈیکس میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سیشن کے اختتام تک، KSE-100 انڈیکس کا کل حجم 76.13mn شیئرز پر تھا، جو جمعہ کو ٹریڈ کیے گئے 86.25mn شیئرز سے 11.73% DoD کم ہوا۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3350روپے کم ہوگئی

جمعہ کو 100 میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 55 میں کمی، 28 میں اضافہ اور 7 کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts