صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق
صوبہ خیبر پختونخواہ میں 2614 افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 2614 ہوگئی ہے جبکہ پشاور میں 57 نئے افراد کے جسم میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختونخواہ کے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اس وقت ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد تقریباً 500 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 109 نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے جلدی بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے غریبی سے چھٹکارہ ضروری قرار دے دیا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں 57 نئے افراد کے اضافے کے بعدڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 1527 تک جا پہنچی ہے۔ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 400 کے قریب ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 96 مریض ہسپتالوں میں داخل کروائے گئے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2، بنوں اور بٹگرام میں 3، 3 ، بونیر میں 1 جبکہ چارسدہ کے ہسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے شعبۂ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 10 ہزار افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ میں 2258 جبکہ خیبر پختونخواہ میں 1514 مریض ہیں۔ پنجاب کے شہر پوٹھوہار میں صوبے کے 70 فیصد ڈینگی کے مریض رہتے ہیں۔ ہم اس پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

 

Related Posts