سیالکوٹ میں جلائے جانیوالے پریانتھا کمارا کے مسیحی ہونے کی تصدیق ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

priyantha kumara religion

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ: جمعہ کے روز راجکو فیکٹری میں توہین مذہب کے بے بنیاد الزام کے تحت قتل کے بعد جلایا جانیوالا پریانتھا کمارا مسیحی نکلا، مقتول کے مذہب کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

سیالکوٹ کے مذہبی حلقوں کے مطابق توہین مذہب کی آڑ میں سیالکوٹ  میں سر عام قتل کئے جانے والا منیجرپریانتھا کمارا کافی عرصہ سے مسیحیت قبول کر چکا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول سیالکوٹ کے مسیحیوں کے روز گار کیلئے بھی کوشاں تھا اور اس حوالے سے بھی شرپسند عناصر پریانتھا کمارا سے شدید غصہ تھے۔

واضح رہے کہ جمعہ 3دسمبر کے روز سیالکوٹ کی راجکو فیکٹری میں سری لنکن پروڈکشن منیجر پریانتھا کمارا کو توہین مذہب کے جھوٹے الزام کے تحت بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن منیجر کی باقیات کولمبو پہنچادی گئیں

مقتول کے مذہب کے حوالے سے پہلے ہندو،بدھ مت ہونے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم سیالکوٹ میں موجود مذہبی رہنماؤں اور مقتول کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پریانتھا مسیحی تھا اور سیالکوٹ میں مسیحیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں تھا۔

گزشتہ روز مقتول کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی وطن سری لنکا روانہ کردیا گیا تھا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائینگی۔

Related Posts