سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن منیجر کی باقیات کولمبو پہنچادی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن منیجر کی باقیات کولمبو واپس پہنچادی گئیں
سانحہ سیالکوٹ،سری لنکن منیجر کی باقیات کولمبو واپس پہنچادی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سری لنکا کے فیکٹری مینیجر پریانتھا کمارا کی باقیات جنہیں گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں مار دیا گیا تھا، پیر کی سہ پہر لاہور ایئرپورٹ سے کولمبو واپس بھیج دیا گیا۔

میت کو ایمبولینس میں ایئرپورٹ لایا گیا جہاں پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر موجود دیگر حکام میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ اور محکمہ داخلہ پنجاب اور سری لنکن ہائی کمیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ پریانتھا کماراکی باقیات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا روانہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سری لنکن شہری کی میت کو روانہ کرنا تھا تاہم وہ اسلام آباد میں مصروف شیڈول کے باعث ایئرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔ پریانتھا کی آخری رسومات سری لنکا پہنچنے پر ادا کی جائیں گی۔

ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری قوم کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ آج غم کا دن ہے لیکن ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پریانتھا کمارا کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید 7 اہم ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس نے 49 سالہ پریانتھا کماراکے قتل میں مبینہ طور پر ملوث سات مزید اہم ملزمان کی گرفتاری کا اعلان کیا، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد 131 ہوگئی۔

گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مشتبہ افراد میں وہ فرد بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور اس کے ساتھ ساتھ تشدد کرنے والے اور دوسروں کو اکسانے والے بھی شامل تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے 131 افراد میں سے 26 نے وحشیانہ قتل میں ”مرکزی کردار” ادا کیا۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ،سری لنکن ہائی کمشنرکااہم پیغام سامنےآگیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مسلسل تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکرٹری پراسیکیوشن کو کیس کی پراسیکیوشن کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

Related Posts