لاہور، نجی اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، نجی اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا
لاہور، نجی اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو نکال دیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسکول کی انتظامیہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ بعدازاں واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان، سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انکوائری رپورٹ مرتب کرلی، سی ای او ایجوکیشن لاہور نے انکوائری رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کردی ہے۔

ڈی سی لاہور سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن کو معطل کرنے یا جرمانے کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے ایک سکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Related Posts