کراچی میں سزایافتہ قیدی جعلی شادی کارڈ کے ذریعے محکمۂ داخلہ کو بے وقوف بنا کر آزاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پولیس کا ایکشن،گینگ وار کا کارندہ اور بھتہ خور کا ساتھی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی میں سزا یافتہ قیدی  جعلی شادی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے محکمۂ داخلہ سندھ کو بے وقوف بنا کر آزاد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل کراچی میں توصیف نامی 25 سال کی عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی نے بہن کی شادی کا بہانہ بنایا اور بے بنیاد پے رول پر رہائی حاصل کی۔

شادی کارڈ پر درج بینکوئٹ میں حمزہ نامی دولہا کا ولیمہ ہو رہا تھا جس سے ثابت ہوا کہ شادی کارڈ محکمۂ داخلہ کو گمراہ کرنے کیلئے شائع کرائے گئے تھے۔ شادی کارڈ میں ولیمے والے مقام پر نکاح کا ذکر کیا گیا تھا۔

رہا ہونے کے بعد ملزم توصیف 1 بجے گلشنِ اقبال کراچی میں واقع اپنے گھر پہنچا تھا جس کے خلاف کراچی کے عزیز بھٹی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

قیدی کے گھر کے باہر سنٹرل جیل اور مقامی تھانے کی پولیس موجود ہے تاہم قیدی کی گرفتاری تاحال دوبارہ عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ 

مزید پڑھیں: دفعہ 144 نافذ، کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

Related Posts