دفعہ 144 نافذ، کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفعہ 144 نافذ، کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا
دفعہ 144 نافذ، کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ  ہے جس کے بعد پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو کچرا پھینکنے پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے  شہرِ قائد کے ایک رکشہ ڈرائیور کی کچرا پھینکتے ہوئے  ویڈیو بھی بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم شہریوں کی ساحل پر کچرا پھینکنے کی عادت سے تنگ آگئیں

انتظامیہ کراچی کو کوڑے کرکٹ سے پاک رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے تاکہ لوگ کچرے کو کچرا کنڈیوں اور کوڑے دان میں پھینکنے کی بجائے ادھر ادھر نہ پھینکیں۔

نارتھ ناظم آباد میں رکشہ ڈرائیور نے کچرا پھینکا تو پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موبائل روک کر شہری کی ویڈیو بنانے کے بعد اسے حراست میں لیا۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس کے مطابق کراچی میں کچرا پھینکنے والے شہریوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ون ویلر بائیکرز اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن اور گرینڈ آپریشن جاری رہا۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی ٹریفک پولیس سرگرم رہی،ٹریفک پولیس اہلکار کا مئی کے دوران کہنا تھا کہ جن گاڑیوں میں میں ایس او پیز کے خلاف سواریاں بٹھائی ہوتی ہیں ان کا فوری طور پر چالان کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Related Posts