وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت دو روزہ دورے کیلئے ریاض پہنچ گئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سمیت دیگر سفارتی افسران نے بھی خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل (منگل کو) سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

Related Posts