ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق
ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جہلم: پنڈ دادنخان میں شادی کا گھر بسنے سے پہلے ہی اجڑ گیا، افسوسناک ٹریفک حادثے میں دلہا، اس کی والدہ اور دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادنخان میں کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ پر وادی توبر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں پر بارات کی گاڑی بے قابو ڈمپر کے نیچے آگئی۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں دلہا دلہن سمیت 7 افراد لقمہ اجل بن گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں، اس واقعہ میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کی گولیوں سے چھلنی گاڑی کی تصاویر سامنے آگئیں

حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، بے قابو ڈمپر کی ٹکر سے متعدد گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

Related Posts