قومی اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور، تحقیقات کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
حکومت کا ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کینیا میں شہید ہونے والے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں سینئر صحافی کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف اینکر ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

کینیا کے میڈیا نے اطلاع دی کہ ارشد شریف کو مقامی پولیس نے ‘غلط شناخت’ کے معاملے میں گولی مار دی تھی۔

قومی اسمبلی نے کینیا کے دارالحکومت میں ارشد شریف کے قتل کی مذمت اور جاں بحق صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت کی قرارداد منظور کی۔ ایوان نے قرارداد کے ذریعے صحافی کے قتل کی جامع تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

ارشد شریف کو اتوار کی شب کینیا کے شہر نیروبی کے مضافات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ارشد شریف کی گولیوں سے چھلنی گاڑی کی تصاویر سامنے آگئیں

کینیا کے میڈیا کے مطابق ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی جس کے بعد پولیس نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Related Posts