وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصردورے پر کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصردورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصردورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اُن کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورے میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے جبکہ اُن سے (ن) لیگی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

علاوہ ازیں شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے بجلی کے معاہدے کے بعد گوادر کو 2 ہفتے میں 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی، جبکہ پانی کا مسئلہ بھی ستمبر تک حل ہوجائے گا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے گوادر کا ایک روزہ دورہ کیا، وفاقی وزراء مولانا اسعد محمود، سید نوید قمر، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، احسن اقبال، آغا حسن بلوچ، انجینئر خرم دستگیر، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، معاونینِ خصوصی طارق فاطمی اور سید فہد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Related Posts