پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا
پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 435 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 33 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 386 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.19 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 7 ہزار 173 ہوگئی جبکہ کورونا کے 87 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

قبل ازیں وفاقی اور صوبائی قیادت کورونا کی مسلسل بدلتی ہوئی صورتحال پر غور و خوض کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) میں جمع ہوئی۔

شہریوںمیں ویکسینیشن کے عملکو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاکیونکہ یہ وبائی امراض کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

این سی او سی کا اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی نمائندوں نے بھی عملی طور پر شرکت کی۔

Related Posts