ہیکرز نے کرپٹو کرنسی کمپنی کو چونا لگا لیا، دس کروڑ ڈالر مالیت کے سکے لے اڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے اس شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ہارمونی نے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو ڈیولپ کیا ہے، یہ کمپنی بینکاری اور ‘نان فن جیبل ٹوکن’ کے روایتی طریقے سے ہٹ کر قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں بڑی کمی، سرمایہ کار پریشان

کیلیفورنیا کی کمپنی نے بتایا کہ چوری سے ‘ہاریزن برج’ متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے ‘ڈیجیٹل ٹوکنز’ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کا نشانہ بن رہی ہیں، 2022 میں اب تک برجز سے 1 ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔

ہارمونی نے ٹوئٹ کیا کہ وہ متعلقہ حکام اور فرانزک کے ماہرین کے ساتھ مجرموں کی شناخت اور چوری شدہ فنڈ کو واپس لینے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا اور بذریعہ ای میل بیان کی درخواست پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ایلپٹک نے بتایا کہ ہیکرز نے ہارمونی کمپنی سے مختلف کرپٹو کرنسیاں چرائی ہیں جن میں ایتھر، ٹیتھر اور یو ایس ڈی کوائن شامل ہیں۔

مارچ میں ہیکرز نے تقریبا 61 کروڑ روپے مالیت کی کرپٹوکرنسیاں ‘رونن برج’ سے چرائی تھیں جسے ‘ایگزی انفنیٹی گیم’ میں کرپٹو کے تبادلے کے لیے متنقل کیا گیا، امریکا نے اس چوری کا الزام شمالی کوریا کے ہیکرز پر عائد کیا تھا۔

Related Posts