اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے دل سے دعاگو ہوں، انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے اپنے سیاسی حریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Political differences notwithstanding, my sincere prayers are with Nawaz Sharif for his health. I have directed all concerned to ensure provision of the best possible health care and medical treatment to him.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2019
وزیرعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ نوازشریف کی صحت کیلئے دعاگوہوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی نوازشریف کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں: نوازشریف کے مرض کی تشخیص، سروسزاسپتال میں علاج جاری
اس سے قبل گزشتہ روز بھی عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ نواز شریف کو ان کے خاندان کی منشا کے مطابق علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نوازشریف کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت