مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتواس کااثرساری دنیاپرپڑےگا،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیرحل نہ ہواتواس کااثرساری دنیاپرپڑےگا،عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی جتنامرضی کشمیریوں پر ظلم کرلےکامیاب نہیں ہوسکتا،دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کےلیےآوازبلندہورہی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی جتنامرضی کشمیریوں پر ظلم کرلےکامیاب نہیں ہوسکتا،دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کےلیےآوازبلندہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےمظفرآبادمیں جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئےکہناتھا کہ  بزدل انسان ہی عورتوں اور بچوں پر ظلم کرتا ہے جو آج نریندر مودی اور اس کی جماعت آر ایس ایس کشمیر میں کر رہی ہے،کشمیر پر ہونے والے ظلم کا ردعمل آئے گا اور مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

وزیراعظم نےکشمیریوں سےمخاطب ہوتےہوئےکہا کہ  مجھے پتہ ہے آپ لائن آف کنٹرول کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن ابھی لائن آف کنٹرول کی طرف نہیں جانا جب تک میں آپ کو نہیں بتاؤں گا، میں آپ کو بتاؤں گا کہ کب جانا ہے۔

انہوں نےکہا کہ آئندہ ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،  کشمیریوں کے لیے ایسا اسٹینڈ لوں گا جو آج تک کسی نے بھی نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے، پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان آج کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان کاکہناتھا کہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں، بھارت کی 9 لاکھ فوج آج کشمیریوں پر جوظلم کررہی ہےجس میں بھی انسانیت ہوتی ہے کہ وہ کبھی یہ نہیں کرسکتا، عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور کشمیر کا معاملہ اٹھاؤں گا۔

وزیراعظم نےکہا کہ آرایس ایس کے بانی ہٹلر کو اپنا ہیرو مانتے تھے، آرایس ایس وہ جماعت ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت بھری ہے، بھارت میں اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جاتا تاہم نریندر مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمانوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کے لیے ہے جس کے بعد لوگ ہندوستان کے خلاف کھڑے ہوں گے اور انتہا پسندی بڑھے گی کیونکہ آر ایس ایس کے غنڈے جس مسلمان کو چاہتے ہیں قتل کر دیتے ہیں اور کوئی عدالت ملزم کو سزا نہیں دیتی۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ  دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ سلامتی کونسل میں 50 سال بعد کشمیر ایشو پر بات ہوئی۔ کشمیر کا مسئلہ اب بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے۔

Related Posts