مظلوم کشمیری عوام نے جدوجہدِ آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔صدر عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظلوم کشمیری عوام نے جدوجہدِ آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔صدر عارف علوی
مظلوم کشمیری عوام نے جدوجہدِ آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔صدر عارف علوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم مقبوضہ  کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کادن منا رہے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ 

ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری کردہ قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  آزادی مظلوم کشمیریوں کا قانونی حق ہے جس کے لیے وہ گزشتہ 70 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غاصب بھارت کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیری اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں جبکہ بھارت انہیں دبانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت عارف علوی نے کہا کہ 5 اگست کے روز بھارت نے ظلم کی آخری حد بھی پار کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرنا چاہا جس کے لیے کشمیر کی آئینی حیثیت میں غیر قانونی تبدیلی کی گئی۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر پر غاصب بھارت نے جو پابندیاں عائد کیں وہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں جن کے تحت وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے نئے پہاڑ توڑنا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  دنیا بھر میں بھارت کے مذموم عزائم پر اسے خفت کا سامنا ہے۔ پاکستان ہر دستیاب بین الاقوامی فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج  یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقعے پر  آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ ریلیز  کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے خلاف پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے نغمہ جاری کیا  ہے جس میں ساحر علی بگا نے آواز کا جادو جگایا۔

مزید پڑھیں: آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ ریلیز کردیا

Related Posts