صدرِ عارف علوی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ وقت گزاری کے لیے لاہور پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ عارف علوی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ وقت گزاری کے لیے لاہور پہنچ گئے
صدرِ عارف علوی یتیم خانے میں بچوں کے ساتھ وقت گزاری کے لیے لاہور پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی یتیم خانے کے بچوں کے ساتھ وقت گزاری کے لیے لاہور پہنچ گئے، بچوں کے ساتھ بیٹھ کر صدرِ مملکت نے کھانا بھی کھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ صدرِ مملکت کے پیغام کے مطابق صدر عارف علوی گزشتہ روز لاہور میں قائم دارالاحساس نامی یتیم خانے میں پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا بچوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ صدرِ مملکت نے دارالاحساس کی انتظامیہ سے بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے گفتگو کی۔

بچوں نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ اس دوران صدرِ مملکت بچوں سے ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ معصوم بچوں نے صدرِ مملکت کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ دارالاحساس نامی ادارہ یتیم بچوں کو کفالت مہیا کرکے قوم کی بہترین خدمت انجام دے رہاہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور کے  یوٹیلٹی اسٹور میں پہنچے تو ایک بچے نے ان سے معصومانہ فرمائش کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو میرا سلام کہئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 6 روز قبل  شیئر کی گئی ویڈیو میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو لاہور کے ایک یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے دوران ایک بچے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو میرا سلام کہیے۔صدر سے بچے کی فرمائش

Related Posts