صدر کافیصلہ، جسٹس ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سافٹ وئیربرآمدات سے لاک ڈاؤن کے نقصانات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔صدرِ مملکت
سافٹ وئیربرآمدات سے لاک ڈاؤن کے نقصانات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ابراہیم خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی تعیناتی منظور کر لی۔ چیف جسٹس کا عہدہ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے باعث خالی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ حکومت نے منصوبے سرد خانے میں ڈال دئیے تھے۔وزیراعظم

جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت ان کی تعیناتی باقاعدہ چیف جسٹس کی تعیناتی تک کی گئی ہے۔

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز ڈاکٹر سیّد محمد انور کی بطور جج وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری دی۔ صدرنے منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی۔

اس سے قبل صدرِ مملکت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری بھی آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی تھی۔

قبل ازیں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس (ر) روح الامین خان کو چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعینات کردیا۔ صدر نے چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کی تعیناتی 3 سال کی ناقابلِ توسیع مدت کیلئے کی تھی۔

Related Posts