پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مشکوک ثابت کرنا چاہتی ہے۔علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مشکوک ثابت کرنا چاہتی ہے۔علی زیدی
پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مشکوک ثابت کرنا چاہتی ہے۔علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مشکوک ثابت کرنا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ نثار مورائی کی دفتری طور پر ریلیز کی گئی جے آئی ٹی میں ہر صفحے پر  6 ممبران میں سے صرف 5 کے دستخط موجود ہیں۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ کے آخری صفحے پر دیکھا جائے تو 6 میں سے صرف 4 افراد نے دستخط کیے اور پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ دُنیا  اسے تسلیم کرلے۔

دوسری جانب وزیرِ بحری امور علی زیدی کے مطابق عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں 6 ممبران میں سے 4 کے دستخط موجود ہیں اور دوسرے صفحے پر واضح لکھا ہے کہ اِس کے دو حصے ہیں۔

وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مستند ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتی ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ میں ایک بار پھر عدالت سے درخواست پر مجبور ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے اِس اقدام اور جے آئی ٹی رپورٹ پر معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ از خود نوٹس لے کر انصاف کریں۔ 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا کہ جے آئی رپورٹ صرف ایک نہیں کیونکہ میری اور سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹس الگ الگ ہیں۔

 وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  میرے پاس جو جے آئی ٹی ہے، اس کے ہر صفحے پر عزیر بلوچ کے دستخط ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط نہیں۔ علی زیدی

Related Posts