سندھ میں پیپلز پارٹی اپنی متعصبانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، سید مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے گٹھ جوڑ نے کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکمران زمینی حقائق اور مسائل سے مکمل لاتعلق ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پیپلز پارٹی اپنی متعصبانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

وفاقی حکومت اور اسکی اتحادی ایم کیو ایم نے متنازع مردم شُماری منظور کر کہ پہلے سے تباہ حال کراچی کی نسل کشی کی بنیاد ڈال دی ہے۔ پاکستان کی معاشی شہ رگ کو پہلے ہی آبادی کے حساب سے نا اسکے اصل حصے کا پانی ملے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا ہی بجلی، گیس، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے لیے وسائل مل رہے ہیں جبکہ قانوناً تمام نئی مردم شماریاں اسی متنازع مردم شُماری کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

کراچی کو اسکا جائز حصہ نہ دے کر پورے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ کراچی کو جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کا مقدمہ لڑنے کی اہل ہو، زمینی حقائق کے مطابق مسائل اور انکے حل کا ادراک رکھتی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب کورونا نے لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب انتظامی امور میں موجود خامیاں ملکی وسائل کے لٹنے اور برباد ہونے کا سبب بن رہی ہیں۔

ہمیں ملکی بقاء و سلامتی کے لیے تمام فریقین کی مشاورت سے موجودہ بوسیدہ نظام کو بہتر نظام سے تبدیل کرنا ہوگا۔ جس کیلئے قومی سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

Related Posts