تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی
تحریک انصاف کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت نے تیاریں تیز کردیں، سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ سندھ پولیس کے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور، تحقیقات کا مطالبہ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھاکہ آئندہ جمعرات یا جمعے کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔اس حوالے سے وفاقی حکومت نے بھی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts