سیاسی یتیموں کو پی ڈی ایم کے ڈرامے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر دھکم پیل، شہباز گِل پر چائے اور انڈے پھینک دئیے گئے
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر دھکم پیل، شہباز گِل پر چائے اور انڈے پھینک دئیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم نواز کی فرسٹریشن کی وجہ ان کے ناکام جلسے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون ملک مخالفت میں اندھا اور کون ملک کو درست سمت لے جارہا ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ کیلبری کوئین میاں ریجیکٹڈ کا بیانیہ لے کر چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں ریجیکٹڈ کا بیانیہ سوائے چند درباریوں کے کوئی قبول نہیں کررہا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اپوزیشن کا پروپیگنڈا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حکومت کو ناکام کرناچاہتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔شہباز گِل نے کہا کہ سیاسی یتیموں کو پی ڈی ایم کے ڈرامے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کسی چور کو این آر او نہیں ملے گا، یہ سارا ڈرامہ این آر او حاصل کرنے کے لئے رچایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی صورت این آر او نہیں دوں گا،یہ ملک سے غداری ہوگی، وزیر اعظم

Related Posts