صوبہ سندھ میں نومبر کے دوران 109 افراد قتل ہوئے۔پولیس رپورٹ میں انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man killed brother in in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 109 افراد کو قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بد امنی عروج پر پہنچ گئی، بد ترین کارکردگی میں شرقی زون مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے۔ نومبر میں سندھ بھر میں 109 جبکہ شرقی زون میں سب سے زیادہ 40 شہری قتل ہو گئے۔

قتل کے کیسز میں ویسٹ زون دوسرے نمبر پر رہا جہاں 18 افراد کو قتل کیا گیا۔ ایسٹ اور ویسٹ زونز میں اجتماعی جنسی زیادتی کا بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ نومبر کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 9 کاریں چھینی گئیں۔

کار چوری کے سب سے زیادہ کیسز ایسٹ زون سے سامنے آئے جہاں 7 کاریں چھینی گئیں۔ سکھر میں 1، گھوٹکی میں 5، خیرپور میں 9، لاڑکانہ میں 5، قمبر شہداد کوٹ میں 3، شکار پور میں 4، جیکب آباد میں 4 اور کشمور میں قتل کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ حیدر آباد اور مٹیاری میں 1، 1، ٹنڈو الہیار میں 2، جامشورو میں 2، دادو میں 5، سجاول میں 1 جبکہ بدین میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے انتھک محنت جاری رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:   قتل کیس میں قید سب انسپکٹر کا انکشافات سے بھرپور خط سامنے آگیا

Related Posts