لال حویلی پر پولیس کا چھاپہ،7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا اور 7 افراد کوگرفتار کرلیا۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے چھاپے کے وقت شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق موجود نہ تھے، پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے پہنچا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ رات بھی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے تھے، لال حویلی کے اطراف میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں جلسے جلوسوں پر 144نافذ کردی گئی ہے۔