راولپنڈی میں کرکٹ میچ پرقمار بازی میں مصروف 5 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں کرکٹ میچ پرقمار بازی میں مصروف 5 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار
راولپنڈی میں کرکٹ میچ پرقمار بازی میں مصروف 5 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں ریس کورس پولیس نےغیر قانونی عمل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچ پر جوے میں مصروف 5 افرادکو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ 

گرفتار ملزمان سے جوے کی رقم 38 ہزار 350روپے، 3 موٹر سائیکل، 2 لیپ ٹاپ، 16 موبائل فونز اور ٹی وی کے علاوہ بکنگ بکس برآمد ہوئی ہیں۔ 

ریس کورس پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں دانش، شاہد، ارسلان،عبدالغفار عرف فاری اورنعمان شامل ہیں جبکہ پولیس نے برآمد کیا گیا سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے جسے ضبط کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمانِ ریس کورس پولیس کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جواریوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس پی پوٹھوہار سیّد علی نے ایس ایچ او سردار پرویز اور ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سیّد علی نے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کارروائی سی پی او راولپنڈی کی سوشل کرائم خصوصاً قمار بازی کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ 

Related Posts