پولیس کی کارروائیاں، ایک ڈاکو، گداگر مافیا کے 6 ماسٹرمائنڈ گرفتار، طلبہ لٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Police

کراچی: نارتھ کراچی بارہ دری سیکٹر الیون ایل میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار ہوگیا،الیون سی میں ملزمان نے طلبہ کو لوٹ لیا،گداگر مافیا کے 6 ماسٹرمائنڈ پولیس کی گرفتار میں آگئے،

سر سید تھانے کی حدود بارہ دری سیکٹر الیون ایل نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے،پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم عامر زخمی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔زخمی ملزم عامر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نارتھ کراچی الیون سی میں ڈکیتی کی واردات، طالبعلم کا روپ دھارے ملزمان نے اصل طلبہ کو لوٹ لیا، بیگ لٹکائے ملزم بائیک سے اترا، طلبہ سے تین موبائل فون چھین لئے، دونوں ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:پولیس کے ہاتھ آتے ہی ڈی ایچ اے مافیا کلب کے بھرم باز کو بخارچڑھ گیا

دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ساوتھ زون سے دو روز میں 100 گداگروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد یار کے مطابق منظم گداگر مافیا چلانے والے6 ماسٹرمائنڈ بھی گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار 6 ملزمان بھکاریوں کا منظم گروہ چلاتے ہیں،ماسٹر مائنڈ ملزم کے گروہ میں 10 سے 15 بھکاری کام کر رہے ہیں۔ملزمان فی بھکاری سے 100 سے 150 روپے روز کا لیتے ہیں

Related Posts