بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سیاسی مخالفین کو شکست دے کر آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔
مریم نواز میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں اس دوران ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مسلم لیگ ن کے رہنما سعود مجید اور دیگر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر آئندہ الیکشن لڑنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو عمران خان اور ان کے اتحادیوں کو شکست دے کر آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ سیاسی انتقام کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو سزا دی جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جس نے جرم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہیں اور ہمارے سیاسی حریفوں کی طرف سے سیاسی انتقام کے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی حریف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کا پارٹی قیادت سے کچھ اختلاف ہے۔
مزید پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی میرے بھائی جیسے ہیں اور وہ ہمارے ساتھی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی شریف خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔