وزیر اعظم آج مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kohsar University

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج مری میں قائم کی جانیوالی کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح اورٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا آغاز کرینگے۔

گذشتہ سال دسمبر میں حکومت پنجاب کی جانب سے یونیورسٹی کے لئے 96 کنال اراضی پر مشتمل ایک حویلی وقف کرنیکافیصلہ کیا گیا تھا،کوہسار یونیورسٹی میں تعلیمی بلاکس کو وسعت دینے کے لئے پنجاب ہاؤس آف مری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہوٹل مینجمنٹ اور سیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی فراہمی کے لئے آرٹ اور سائنس فیکلٹی کے علاوہ یونیورسٹی میں ہوٹل مینجمنٹ اور ٹورازم کو فروغ دینے سمیت خصوصی شعبوں کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا بھی آغاز کرینگے۔

فروری میں یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کے لئے داخلے کے عمل کا آغاز کیا تھا اور اب اسپرنگ سمسٹر میں طلبا ء کے پہلے بیچ کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، وزیر اعظم نے آج این سی سی کااجلاس طلب کرلیا، سخت فیصلے متوقع

طلباء مختلف شعبوں میں چار سالہ ڈگری کورسز میں داخلہ لے سکیں گے جن میں انگریزی ، اردو ، پولیٹیکل سائنس ، سوشیالوجی ، سائیکالوجی ، بوٹنی ، ریاضی اور شماریات شامل ہیں۔

داخلہ کمیٹی کی سربراہ میڈم تنزیلہ نے بتایا تھا کہ طلباء 15 فروری سے کشمیر پوائنٹ کے یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سے داخلہ فارم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کی سمسٹر فیس برائے نام ہوگی جبکہ مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے 20 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts