وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم شہباز شریف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے جس کے بعد اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچے جہاں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل استقبالیہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر داخلہ کا دورۂ کراچی، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات شیڈول

نیو یارک میں وزیر اعظم شہباز شریف فرانس، اسپین اور آسٹریا کے سربراہانِ مملکت سے ملاقات کریں گے۔ صدر یورپی یونین چارلس مائیکل سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے مختلف ممالک کے سربراہان اور قیادت نیو یارک پہنچ گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ کل وزیر اعظم امریکی صدر جو بائیڈن کے عشائیے میں بھی جائیں گے۔

ملک کی معاشی صورتحال، قرض اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کیلئے وزیر اعظم آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر ورلڈ بینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 23 ستمبر کے روز خطاب بھی کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات بھی ہوگی۔ 

 

Related Posts